۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آیت الله مصباح یزدی

حوزہ/ حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیانیہ میں آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای،  مراجع  بزرگوار،  دینی مدارس اور امت اسلامی کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیانیہ میں آیت اللہ شیخ تقی مصباح یزدی کی رحلت پر آیت اللہ خامنہ ای، مراجع کرام، دینی تعلیم کے مراکز اور امت اسلامی کو تعزیت پیش کی ہے۔

اس بیانیے کا متن اس طرح ہے:

امت اسلامی نے بزرگ فقیہ، عظیم اسلامی متفکر اور عارف آیت اللہ شیخ محمد تقی مصباح یزدی کو کھو دیا ہے۔

اس مجاہد نے اپنی تمام عمر اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ ایران،  اسلامی بیداری اور دنیا بھر کے مجاہدین کی خدمت میں صرف کی۔ لبنان کو ان کی خصوصی توجہات، محبتیں اور نصرت شامل حال رہی۔

حزب اللہ لبنان آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت پر آیت اللہ خامنہ ای، مراجع کرام،  دینی مدارس، امت اسلامیہ اور بالخصوص مرحوم کے اہل خانہ اور ان کے شاگردوں اور دوستوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .